مِڈ کیریئر مینجمنٹ اور نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورسز کیلئے افسران کی نامزدگیاں

وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازم مِڈ کیریئر مینجمنٹ اورگریڈ 20 سے21 میں ترقی کیلئے لازم سکیورٹی اینڈ وار کورسز کی نامزدگیاں کر دی گئیں۔ مِڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کیلئے مختلف سروسز، گروپس کے 127 افسر نامزد کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ کورس 9 دسمبر 2024 سے 14 فروری 2025 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 6 دسمبر 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25 افسر، رانا عدیل تصور، قرۃالعین ملک، وسیم حامد، الطاف احمد چاچڑ، بشریٰ اقبال راؤ، شرجیل نور، رابعہ ریاست، ملیحہ جمال، وسیم احمد، حسن وقار چیمہ، عرفان سلام، خرم پرویز، سعد بن اسد، یاسر حسین، عثمان اشرف، شامیر اقبال، اویس مشتاق، شہر یار احمد، حناء ارشد، عبدالرحمان، حسین احمد رضا، امبر گیلانی، فیاض علی، بابر صاحب الدین اور عامر حسین نامزد کئے گئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 20 افسر محمد ہاشم، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، وسیم ریاض، دوست محمد، محمد عمر خان، خرم شہزاد، سید اسد مظفر، احمد نواز شاہ، عطا الرحمان، محمد عمران، محمد سرفراز ورک، شہزادہ عمر عباس بابر، نجم الحسنین لیاقت، تصور اقبال، محمد عیسیٰ خان، ضیاء الدین احمد، محمد کلیم، محمد بلوچ، فہد خان اور محمد شعیب کے مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نام شامل ہیں۔ دوسری طرف افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازم نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 20 کے 38 افسران نامزد کئے گئے ہیں، نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق کورس کے لئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سروس گریڈ 20 کے 8 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔ افسران میں زید بن مقصود، محمد یحییٰ اخونزادہ، ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، بلال احمد، ساجد ظفر ڈال، عدنان ارشد اولکھ، عزیز احمد جمالی اور مشتاق احمد شامل ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے 8 افسران، کیپٹن (ر) پرویز احمد، محمد علی خان، شوکت عباس، عمران محمود، کاشف مشتاق کانجو، نعیم احمد شیخ، عطاء محمد، ڈاکٹر وقار الدین سید، سیکریٹریٹ گروپ کے 6 افسران محمد عباس خان، طارق محمود، انتخاب عالم، شازیہ طور، شہزاد حمید درانی اور جوائنٹ سیکریٹری، اقتصادی اُمور ڈویژن ناصرہ بتول جعفری کورس کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کے 4، پاکستان کسٹمز سروس کے 3 افسر،انفارمیشن گروپ کے 2، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے ایک افسر، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 2 اور آئی بی کے ایک افسر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد عبدالوہاب شیخ کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں، قومی احتساب بیورو کے 2 افسران، ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا، پشاور رضوان خان، ڈائریکٹر نیب سکھر سید محمد افاق اور آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری محکمہٴ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئےنام شامل ہیں۔