بھارتی ریاست میں جاری فسادات اور ہنگامہ آرائی تھم نہ سکے،وزارت داخلہ نے اضافی نفری طلب کرلی، 5 ہزار فوجی بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں فسادات قابو نہ ہو سکے،ہنگامہ آرائی کے دوران مزید 16 افراد ہلاک ہوئے،مرکزی وزارت داخلہ نےسنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 50 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا،5ہزار فوجی جلد منی پور پہنچیں گے۔ ہٹلر مودی کی اقلیتوں کیخلاف متعصبانہ پالیسی کی بدولت قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے ، اکثریتی ہندو میتی قبائل اور اقلیتی عیسائی کوکی قبیلے کےدرمیان 18 ماہ سےجاری تنازع مزید گھمبیر شکل اختیار کر گیا، 18 مہینوں میں 200 سےز ائد شہری ہلاک ہو چکے ۔