یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ کرنے کے بعد روس نے امریکا کیلئے انتباہ جاری کر دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیو کلیئر ڈاکٹرائن منظور کرلیا ،نئے جوہری نظریہ کے تحت کسی بھی غیر جوہری ملک کا روس پر جوہری ملک کی حمایت سے حملہ مشترکہ حملہ تصور کیا جائیگا، نظریہ کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے اس سے پہلے یوکرین کو روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس کا یوکرین نے پہلا استعمال گزشتہ شب کیا جس کے نتیجے میں روس نے اپنا جوہری جنگی لائحہ عمل تبدیل کر دیا۔ اس تبدیلی کو امریکا کیخلاف انتباہ کے طور پر لیا جا رہا تھا اور اب اس کا جواب امریکا نے یوکرین کو اینٹی ہیومن مائن کی اجازت کے طور پر دیا ہے۔
