چین کے سکول میں چاقو زنی کا واقعہ 8 افراد ہلاک،17 زخمی

چین کے ووکیشنل سکول میں چاقو زنی کا واقعہ، 8 افراد ہلاک ،17زخمی ہوگئے۔چاقو زنی کا واقعہ جیانگ ژو صوبے کی ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کےمطابق ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزم اسی کالج کا طالب علم ہے، حملےکی وجہ امتحان میں ناکامی بتائی گئی ہے۔ حملہ آور کا کہنا ہے کہ اسے گریجویشن سرٹیفکیٹ نہیں ملا،اور وہ انٹرن شپ معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔