کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد ایک اور جہاز منتقل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 160 فٹ لمبا اور 60 ٹن وزنی جہاز منتقلی کا عمل ایک سے 2روز میں شروع ہوگا، MD83 جہاز کراچی ایئرپورٹ سے بذریعہ سڑک حیدرآباد ائیرپورٹ منتقل کیا جائے گا،کراچی ائیرپورٹ پر جہاز کی لوڈنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے میں منتقل کئے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا جب کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا گیا تھا۔