لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن ہائیکورٹ نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قراردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو بینکرپٹ قراردے دیا، کورٹ آف جسٹس کی جانب سے 25 اگست 2023 کو فائل کئے گئے کیس میں حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیاگیا۔ حسن نواز کو برطانیہ کے ٹیکس ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا،لندن ہائیکورٹ کے مطابق حسن نواز کو کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرارپائے۔