انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کا سفر شروع ہوگیا ہے، اسلام آباد کے فیصل مسج سے پاکستان موونومنٹ پہنچا دی گئی ہے۔ آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی ٹرافی کے ہمراہ موجود تھے ،اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے سلفیاں بھی لیں،پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا،کل ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکول اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا، ٹرافی کو 19 نومبر کو مری ، 20 نومبر کو نتھیا گلی لے جایا آئے گا ، ٹرافی کو ٹیکسلا اور خانپور ڈیم بھی لے جایا جائے گا،ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی جبکہ 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں رہے گی۔