پنجاب میں اسموگ نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھ لوگوں کو بیمار کر دیا۔پنجاب میں اسموگ کے باعث اکتوبر میں 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اسموگ کے باعث شہری سانس، دمے، دل کے امراض اور فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں 19 لاکھ 34 ہزار 30 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔دمے سے 1 لاکھ 19 ہزار 533 اور دل کے امراض کے 13 ہزار 773 مریض سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں فالج کے پنجاب بھر میں 5 ہزار 184 مریض رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب آج لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سال کی پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگائے اور 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دے۔عدالت نے اگلے ہفتے اسموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔