نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔ ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔