مارچ 7, 2026

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع جعفر آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔اس کیس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔پاکستان میں پولیس کیسز کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔رواں سال سندھ سے پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کے پی سے 10، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔