پاکستان میں 47ویں پولیو وائرس کیس کی تصدیق

پاکستان میں 47ویں پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ای او سی کے مطابق ضلع گھوٹکی، سکھر، رحیم یار خان اور شکارپور جیسے اضلاع سے متصل ہے۔ ان شہروں میں رواں سال کے شروع میں ہی وائرس کی اطلاع ملی تھی۔ ضلع گھوٹکی سے پولیو کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔