جنوری 21, 2026

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئے ضروری ہے، غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔ دوران بریفنگ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان میں لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے‘۔جس پر ترجمان نے کہا وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے، ایک اور سوال کے جواب میں کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔