جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں،دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔