کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ادویات چھپانے کے کیس میں 3 فارماسسٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ بی ایم سی کے 5 فارماسسٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف ادوار میں 64 لاکھ روپے کی ادویات ایک کمرے میں چھپائی تھیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے بی ایم سی کے دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی مقدمے میں شامل 3 فارماسسٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔