جون 10, 2026

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وریدھیمن ساہا رانجی ٹرافی کے رواں سیزن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری کرکٹ سیزن ہوگا، میرا کیریئر شاندار رہا، سپورٹ کرنے پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ وریدھیمن ساہا نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 40 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورید ھیمن ساہا کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔