انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارا نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے لگا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کھیلا گیا جس میں انگلش ٹیم نے ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان رابن اتھپا نے ایک اوور میں مجموعی طور پر 37 رنز لٹائے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اوور میں 6 لیگل ڈیلیوریز پر 6 چھکے کھائے اور ایک وائیڈ کا رن بھی دیا۔اسی طرح اگلے اوور کی اگلی گیند پر بھی روی بوپارا نے چھکا لگا کر مسلسل 7 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔روی بوپارا اپنی اننگز میں آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 14 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔