صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کو روزمرہ کے معمول میں شامل کیا جائے۔اکثر افراد ورزش کو اپنے معمول میں شامل تو کر لیتے ہیں لیکن انہیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ایسے افراد ورزش سے قبل درست غذائی اجزاء کا استعمال نہیں کرتے۔صرف ’جنک فوڈ‘ سے پرہیز کافی نہیں ہے بلکہ درست یا موزوں غذا کا انتخاب بھی ضروری ہے، اس لیے ورزش سے پہلے کی غذاؤں کی افادیت آپ نہیں جانتے تو جان لیں۔مسلز ٹریننگ سے پہلے پی نٹ بٹر اور ٹوسٹ کا استعمال عام ہے، گندم سے بنی ڈبل روٹی پر پی نٹ بٹر لگا کر کھانے سیجسم میں اضافی کاربوہائڈریٹس شامل ہو جاتے ہیں۔خشک میوہ جات سائیکلنگ، اسپننگ یا پھر جِم جانے سے پہلے خشک میوہ جات کھانے سے جسم کی توانائی بڑھتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات دل کے دورے اور فالج کے حملوں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔دن میں ایک سے زائد بار پروٹین شیک پینا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ورک آؤٹ سے پہلے اس کا استعمال جسم میں توانائی بحال رکھنے کے کام آتا ہے۔ورک آؤٹ سے پہلے پیے جانے والے پروٹین شیک میں ایک اسکوپ پروٹین، آدھا کیلا اور بادام کا دودھ شامل کر لیا جائے تو بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔کیلا کیلے میں 3 طرح کی قدرتی شکر سکروز، گلوکوز اور فرکٹوز ہوتی ہے، اس کے علاوہ کیلے میں ریشے یا فائبرز بھی پائے جاتے ہیں، اسی وجہ سے فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے کیلا اہم سمجھا جاتا ہے۔کیلے کی یہی خصوصیت اسے دنیا بھر کے ایتھلیٹس کا پسندیدہ پھل بناتی ہے۔