نومبر 29, 2026

سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے خطرے کا انتباہ واپس لے لیا

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حملے کا خطرہ ٹل گیا، سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو جاری الرٹ واپس لے لیا۔سعودی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ریاض میں قومی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں حکام نے اعلان کیا کہ خطرہ ختم ہوگیا ہے۔دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے ہفتے کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جازان آئل ریفائنری اور جنوبی سعودی عرب کے 2 بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔