نومبر 29, 2026

افغانستان کے اسکول میں خوفناک دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 110 زخمی

مشرقی افغانستان میں ایک اسکول میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 110 دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد کے نواحی علاقے اندر سیر میں ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ممکنہ وجہ اسکول کے قریب ایک کان کنی کمپنی کے بارودی مواد کے گودام میں غفلت اور حفاظتی انتظامات کی کمی تھی۔دھماکے سے اسکول کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے باعث متعدد طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔