نومبر 11, 2026

ہیری کین انگلینڈ فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلیے تیار

انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین جمعرات کو کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ویمبلے اسٹیڈیم میں میدان میں اترتے ہی ہیری کین اپنے کیریئر کا 126 واں میچ کھیلیں گے اور سابق گول کیپر پیٹر شلٹن کا ریکارڈ توڑ کر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔33 سالہ اسٹار اسٹرائیکر کے لیے یہ سال پہلے ہی یادگار ثابت ہوا ہے۔ اکتوبر میں انہوں نے 25 سال بعد بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے انگلش کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ہیری کین انگلینڈ کی جانب سے 91 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔جرمن کلب بائرن میونخ کے لیے وہ اب تک 156 گول اسکور کر چکے ہیں اور 2025 اور 2026 میں بنڈس لیگا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ہیری کین کو 2021 اور 2024 کے یورو کپ فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب ان کی خواہش ہے کہ وہ انگلینڈ کو بڑا عالمی ٹائٹل جتوا کر تاریخ رقم کریں۔