پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عرویٰ کے ساتھ دبئی میں گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔شاہد آفریدی نے دبئی میں تین روز قیام کیا جہاں انہوں نے اپنی مصروفیات ایک طرف رکھ کر بیٹی کے ساتھ معیاری وقت گزارا۔سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دبئی کے دلکش مناظر اور دورانِ پرواز لی گئی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ ’دبئی میں اپنی عروٰی کے لیے تین خوبصورت دن‘۔ان کے مطابق یہ چھٹیاں بیٹی کی پسندیدہ سرگرمیوں، خوشیوں اور قہقہوں سے بھرپور رہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، انشا، اجوہ، اسماء اور عروٰی ہیں۔ان کی دوسری بیٹی انشا کی شادی قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے جن کا ایک بیٹا بھی ہے۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے خاندانی لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔




