نومبر 11, 2026

آخر امان اللہ کون ہے؟ فضل الرحمٰن کا فرنٹ مین اور اربوں روپے کے ٹھیکوں کا ٹھیکیدار!

فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال مکان نمبر 7، گلی نمبر 83، سیکٹر جی سکس فور، اسلام آباد کے مالک ٹھیکیدار امان اللہ کے حوالے سے خصوصی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔امان اللہ کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے۔ اس کا مستقل پتہ غریب آباد، ڈاک خانہ کلی حاجی محمد خان، چمن، ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان ہے، امان اللہ متعدد کاروبار چلاتا ہے، جن میں ناران کے مین بازار میں جامع مسجد کے بالمقابل واقع ماؤنٹ حیات ہوٹل اینڈ ریزورٹس بھی شامل ہے۔اسلام آباد میں گلبرگ گرینز کے ریئل آرکیڈ بزنس سینٹر کی پانچویں منزل پر بھی اس کا دفتر موجود ہے، جہاں سے وہ اپنے ٹھیکوں اور علاقے میں کاروباری معاملات چلاتا ہے۔
امان اللہ درج ذیل کاروباری اداروں کا بھی مالک ہے:
اے ایس کیو اے انٹرپرائزز
اچکزئی پراپرٹیز
اچکزئی رئیل اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
الوداق ایسوسی ایٹس
ایم اعظم یونس اینڈ کمپنی
امان اللہ کے زیرِ استعمال 16 مشکوک بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جن کے ذریعے تقریباً 39 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز کی مشکوک ترسیل کی گئی۔ یہ لین دین متعدد کاروباری ناموں اور پروفائلز کے تحت کیا گیا، جو ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے اور نہ ہی لین دین کے حجم اور طریقۂ کار سے مطابقت رکھتے ہیں اس انتہائی مشکوک مالی معاملے کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین کے تحت انکوائری اور تحقیقات کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دیا گیا ہےمزید برآں، 3 نومبر کو امان اللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست اور عارضی قومی شناختی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ غائب ہے اور ایف آئی اے، نیب اور سی ڈی اے کے نوٹسز کا بھی کوئی جواب نہیں دے رہا۔اگر امان اللہ کے تمام کاروبار، مالی معاملات اور لین دین قانونی، شفاف اور جائز ہیں تو پھر وہ اچانک کہاں غائب ہو گیا؟ متعلقہ اداروں کے نوٹسز کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کی حالیہ بے چینی کی وجہ بھی یہی ہے کہ ریاست نے اس کاروباری نیٹ ورک پر ہاتھ ڈال دیا ہے جو فضل الرحمٰن کے لیے سونے کے انڈے دینے والی مرغی کی حیثیت رکھتا تھا؟