اگست 13, 2026

ناروے کے وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ناروے کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، وفود کی سطح پر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔دوران ملاقات پاک ناروے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ناروے کے ساتھ اقتصادی تعلقات آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستان اور ناروے کے درمیان 78 سالہ شراکت داری موجود ہے، نارویجن کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔