اگست 11, 2026

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ؛ وزیراعظم کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم نے کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کولمبیا کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کولمبیا کے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریئلا، وہاں کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے زلزلے کی تباہ کاری کے باعث اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی اس صورتحال میں پاکستانی عوام اور حکومت کولمبیا کے متاثرین کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔