ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست 2026 سے کمپیوٹر پر موجود تصاویر کے بیک اپ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کی جائے گی۔ کمپنی گوگل ڈرائیو کے ڈیسک ٹاپ بیک اپ اور گوگل فوٹوز کے درمیان تصاویر کی خودکار منتقلی کی سہولت ختم کر دے گی۔یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کو متاثر کرے گی جو اپنے کمپیوٹر میں موجود تصاویر کے فولڈرز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو کے ذریعے لیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ تصاویر خود بخود گوگل فوٹوز میں بھی ظاہر ہو جائیں گی۔
بیک اپ کا نیا طریقہ
10 اگست کے بعد صارفین کو تصاویر کا بیک اپ براہِ راست گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ کے ذریعے ترتیب دینا ہوگااس کے لیے گوگل فوٹوز کھول کر اوپر دائیں جانب موجود + بٹن پر کلک کرنا ہوگا، پھر بیک اپ فولڈرز کا آپشن منتخب کرکے مطلوبہ فولڈرز کا انتخاب کرنا ہوگا۔اس کے بعد صارف کو تصاویر کے بیک اپ کے لیے ضروری اجازت ’الاؤ‘ یا ’الاؤ آن ایوری وزِٹ‘ کے ذریعے دینی ہوگی۔بیک اپ خودکار طور پر جاری رہے گا لیکن اس کے لیے گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ یا اس کی مخصوص ویب ایپ کو کھلا رکھنا ضروری ہوگا۔میک صارفین کے لیے ایک اضافی پابندی بھی موجود ہے۔ گوگل فوٹوز ایپل کی فوٹوز لائبریری کا براہِ راست خودکار بیک اپ نہیں لے سکے گا۔ایسے صارفین کو پہلے اپنی تصاویر کو آئی کلاؤڈ کے ذریعے سنک کرنا ہوگا، جس کے بعد آئی فون یا آئی پیڈ پر گوگل فوٹوز ایپ استعمال کرکے انہیں گوگل فوٹوز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔




