لہسن میں موجود قدرتی مرکب ایلیسن جسم میں انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے اور بلڈ شوگر لیولز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق لہسن کو پیسنے یا باریک کاٹنے کے بعد 5 سے 10 منٹ تک چھوڑ دینے سے اس میں فائدہ مند مرکب ’ایلیسن انزائم‘ (allicin enzyme) پیدا ہوجاتا ہے جبکہ زیادہ دیر تک تیز آنچ پر پکانے سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق لہسن کو چٹنی، دہی، دال، سبزی، سلاد یا سوپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کچا (پسا یا دردرا کٹا ہوا) یا ہلکا پکا ہوا لہسن زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے تاہم اگر اسے پکانا ہو تو پہلے پیس کر کچھ دیر کے لیے رکھنا بہتر ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر صحت مند افراد کے لیے روزانہ 1 سے 2 جوے لہسن کافی ہوتے ہیں، ضرورت سے زیادہ استعمال معدے کی خرابی، تیزابیت، گیس، اپھارے اور منہ کی بدبو کا سبب بن سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خون پتلا کرنے والی دوائیں استعمال کرنے والے افراد یا جن کی سرجری ہونے والی ہو، وہ لہسن کے استعمال یا اس کی مقدار بڑھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کریں۔طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ لہسن ذیابیطس کا علاج نہیں بلکہ صرف ایک معاون غذائی جز ہے، اس لیے اسے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، مناسب نیند اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔




