جون 15, 2026

اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنانے والی برطانوی کمپنیاں کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے جیسے نمایاں فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ تاہم، پرانی اور لندن سے باہر قائم کاروباری اداروں کے اس دوڑ میں پیچھے رہ جانے کا خدشہ بڑھ رہا ہےاِنٹیوٹ کی اے آئی امپیکٹ رپورٹ 2026 میں کوئک بُکس استعمال کرنے والے 53 لاکھ سے زائد کاروباروں کے گمنام انتظامی ڈیٹا اور برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا کے 34 ہزار سے زائد کاروباروں کے سرویز کو شامل کیا گیا۔دنیا بھر کے 53 لاکھ کاروباروں کے اعداد و شمار پر مبنی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 70 فی صد کمپنیاں اب کسی نہ کسی سطح پر اے آئی کا استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق 77 فی صد کاروباروں نے بتایا کہ اے آئی کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا جبکہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد دی۔مزید برآں، 27 فی صد کاروباروں نے دعویٰ کیا کہ اے آئی کی بدولت ان کے کام کے اوقات کم ہوئے جبکہ 28 فی صد اداروں نے اخراجات میں کمی سے متعلق آگاہ کیا۔البتہ، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پرانی کمپنیاں نئی کمپنیوں کے مقابلے میں اے آئی اپنانے کے معاملے میں 35 فی صد کم متحرک ہیں۔دوسری جانب لندن میں قائم کاروبار قومی اوسط کے مقابلے میں روزانہ اے آئی استعمال کرنے کے 13.8 فی صد زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔