جون 14, 2026

14 جون، عطیہ خون کا عالمی دن

پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ شہریوں کے لئے بلڈ ڈونیشن میں بھی پیش پیش ہے۔پنجاب پولیس نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے پر کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بلڈ ڈونیشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کا اظہار عزم کیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے خون کے عطیات دینے والے پنجاب پولیس کے جوانوں اور شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب پولیس تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ، انسانی زندگیاں بچانے میں محکمہ صحت اور نجی فلاحی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔پنجاب پولیس کے جوان تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کے لیے باقاعدگی سے خون کے عطیات دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے نجی اداروں کے اشتراک سے تمام فیلڈ فارمیشنز، یونٹس میں مزید بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان کا پہلا اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹر قائم کیا گیا ہے، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریضوں کے لئے درکار خون فوری حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجاتی ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔