جون 8, 2026

واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی

واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو چیٹ کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔Wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین آرکائیو اور لاک چیٹس کے لیے چیٹ لسٹس تیار کرسکیں گے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر اور کمیونیکیشن کا عمل زیادہ مؤثر بنانا ہے۔یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔جیسا آپ کو علم ہوگا کہ کاسٹیوم لسٹ کا فیچر نومبر 2024 سے دستیاب ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف چیٹ فلٹرز یا لسٹس بنا کر ان میں اپنی پسند کے افراد یا گروپس کو شامل کرسکیں گے۔اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے پری سیٹ فلٹر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔پری سیٹ فلٹرز جیسے ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس وغیرہ پہلے سے دستیاب ہیں اور جلد ان میں آرکائیو اور لاکڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔لاکڈ چیٹس تک رسائی پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا ڈچ آئی سے ہوتی ہے، یہ واضح نہیں کہ پری سیٹ فلٹر میں کس طرح کا تحفظ صارفین کو دستیاب ہوگا۔