گوگل کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو ڈیسک ٹاپ صارفین کا تجربہ بدل کر رکھ دے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے فلوٹنگ سرچ بار کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت فلوٹنگ سرچ بار کسی بھی کسی براؤزر ونڈو میں موجود رہتی ہے اور اس سے آپ براہ راست گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اضافی کلک کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس فیچر کو ابھی پراجیکٹ لوم کا نام دیا گیا ہے اور یہ گوگل کروم کے تجرباتی ورژن Canary میں نظر آیا ہے۔تو ایک سرچ بار مسلسل آپ کی اسکرین پر موجود رہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے آسک اینی تھنگ سرچ باکس کے یوزر انٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیاہے اور اسے اے آئی سے لیس کیا گیا ہےعام ویب سرچز بدستور دستیاب ہوں گی مگر اب اے آئی کو ڈیفالٹ انتخاب بنا دیا گیا ہے۔فلوتنگ سرچ بار میں صارفین عام سرچ کے علاوہ تصاویر کو اپ لوڈ کرسکیں گے، ڈاکومنٹ کا تجزیہ کروا سکیں گے اور اے آئی کی مدد سے آرٹ ورک بھی تیار کرسکیں گے، جبکہ اضافی اپلیکیشنز اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کا مقصد بظاہر ایک ہی جگہ ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ مائیکرو سافٹ ایج کے فلوٹنگ سرچ بار سے ملتا جلتا فیچر ہے۔البتہ گوگل کی جانب سے اسے کب تک گوگل کروم کا حصہ بنایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔فی الحال یہ ایک تجرباتی فیچر ہے جسے کمپنی مکمل طور پر ختم کرسکتی ہے یا اسے تبدیل کرسکتی ہے۔




