مئی 25, 2026

ننھا نیلا آکٹوپس سمندر کی گہرائیوں میں رہنے والی نئی نسل قرار

مائیکرو ایلیڈون گیلا پیگنسِس نامی ایک ننھا سا نیلا آکٹوپس (جو پہلی بار 2015 میں گیلاپیگس آئی لینڈز کے قریب دیکھا گیا تھا) کو اب باضابطہ طور پر سمندر کی گہرائیوں میں رہنے والی ایک نئی نسل قرار دے دیا گیا ہے۔یہ حیران کن آکٹوپس تحقیقی جہاز ای وی نوٹِلس کے مشن کے دوران دریافت ہوا تھا۔ جہاز کے عملے نے سمندر کی تہہ کھوجنے کے لیے ایک ریموٹ کنٹرول روبوٹ روانہ کیا تھا، جو ڈارون جزیرے کے قریب زیرِ آب پہاڑی علاقے کا جائزہ لے رہا تھا۔تقریباً 5800 فٹ گہرائی میں جب روبوٹ ایک زیرِ آب پہاڑ کے قریب پہنچا تو اس کے کیمرے نے اس پراسرار نیلے آکٹوپس کو قید کر لیا۔ بعد میں عملے نے اسے جمع بھی کر لیا جبکہ اسی جیسے مزید دو آکٹوپس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔تحقیقی ٹیم نے مہم کے دوران کئی نمونے اکٹھے کیے، مگر گالف بال کے سائز کے برابر یہ چمکتا نیلا آکٹوپس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔