اپریل 25, 2026

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر مائیکل اینرامو دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔aرپورٹس کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو نائیجیریا کے شہر کادونا میں جاری ایک دوستانہ میچ میں شریک تھے جہاں انہوں نے پہلا ہاف مکمل طور پر معمول کے مطابق کھیلا۔تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف پانچ منٹ بعد وہ بغیر کسی تصادم کے اچانک زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔مائیکل اینرامو اپنی مضبوط جسامت اور جارحانہ اندازِ کھیل کی وجہ سے ’’دی ٹینک‘‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔