اپریل 17, 2026

مارک زکربرگ کا ہم شکل و ہم مزاج ’’اے آئی کلون‘‘ بنانے کی تیاری

میٹا کمپنی اپنے مالک اور فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کا اے آئی کلون بنانے کی تیاری کر رہی ہے جو ملازمین سے بات چیت کرے گا۔مارک زکربرگ جو مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک کا بانی ہونے کے ساتھ میٹا کمپنی کے سی ای او بھی ہیں۔ اب ان کی کمپنی اپنے ہی مالک کا اے آئی اوتار بنانے کی تیار کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کا اے آئی کلون تیار کر رہ ہے، جو اپنے تمام ملازمین سے نہ صرف بات چیت کرے گا بلکہ انہیں فیڈ بیک فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے اس اوتار (اے آئی کلون) کو زکربرگ کی اصل آواز، زیر وبم، بولنے کے انداز، لہجے اور لوگوں سے مخاطب ہونے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔کے اے آئی اوتار کو زاکربرگ کی آواز، انداز بیان، لہجہ اور عوامی بیانات کی ٹریننگ دے رہا ہے۔ اس کا مقصد ملازمین اور کمپنی کے بانی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے- چاہے وہ زاکربرگ سے ذاتی طور پر ملنے سے قاصر ہوں پھر بھی۔یہ منصوبہ اس وقت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو میٹا اپنے تخلیق کاروں کو اپنے اے آئی اوتار تیار کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔اس سے قبل 2024 میں، کمپنی نے ایک لائیو مظاہرہ پیش کیا تھا جس میں یہ دکھایا گیا کہ تخلیق کاروں کے اے آئی شخصیات کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔دریں اثنا دی وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ نے انکشاف کیا کہ تھا کہ، زکربرگ اپنے لیے ایک علیحدہ، ذاتی اے آئی ایجنٹ تیار کر رہے ہیں۔ جو ان کے کام کاج میں مدد کرے گا۔ یہ پراجیکٹ ملازمین سے بات چیت کے لیے بنائے جانے والے اوتار سے الگ ہے۔