اپریل 16, 2026

پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کا راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوبیسویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم گزشتہ دو میچز میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈے گیم ہے، میرے خیال میں پہلی اور دوسری اننگز میں پچ کے حالات شاید زیادہ نہیں بدلیں گے۔لبوشین نے کہا کہ یہ ایک نئی پچ ہے جس پر کچھ مہینوں سے نہیں کھیلا گیا ہے۔ یہ کافی خشک سطح کی طرح لگتی ہے۔راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بلکل نئی پچ ہے، ہم بھی اس پر پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ہمارے لیے پچ اہمیت نہیں رکھتی، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو دوسری ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔