اپریل 20, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی۔تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب 24 اور کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیدرلینڈز کی جانب سے دونوں وکٹیں آف اسپنر آریان دت نے حاصل کیں۔