نومبر 20, 2026

گوگل ٹرانسلیٹ سے محاوروں اور مثالوں کا ترجمہ کرانا اب ممکن

گوگل نے اپنی ٹرانسلیٹ سروس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے جیمنائی اے آئی ماڈل کو اس کا حصہ بنا دیا ہے۔اس تبدیلی کا مقصد زبانوں کے ترجمے کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر محاروں، کہاوتوں یا مثالوں پر مبنی جملوں کے ترجمے کو بہتر بنایا جائے گا۔کمپنی کے مطابق اس اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسلیشن کوالٹی کو آپ گوگل سرچ ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹرانسلیٹ ایپ میں دریافت کرسکیں گے۔سب سے پہلے اس اپ ڈیٹ کو امریکا اور بھار ت میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور صارفین کو انگلش سمیت لگ بھگ 20 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ ہیڈ فونز میں لائیو ٹائم ٹرانسلیشنز کو سننے کا تجربہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ ابھی آزمائشی فیچر ہے اور اس کے لیے ہیڈ فون لگانے کے بعد ٹرانسلیٹ اوپن کرکے لائیو ٹرانسلیٹ پر کلک کرنا ہوگا۔یہ آزمائشی فیچر امریکا، میکسیکو اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ 70 سے زائد زبانوں کی سپورٹ فراہم کرے گا۔گوگل ٹرانسلیٹ میں مختلف زبانیں سیکھنے میں مدد فراہم کرنے والے ٹولز میں فیڈ بیک کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ان ٹولز کو مزید 20 ممالک تک توسیع بھی دی جا رہی ہے۔