نومبر 20, 2026

یوٹیوب کے سربراہ اپنے بچوں کو کتنی دیر تک اس ویڈیو پلیٹ فارم کا استعمال کرنے دیتے ہیں؟

یوٹیوب دنیا کا مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے جو روزانہ گھنٹوں اس پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں۔مگر یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن اپنے بچوں کو کتنی دیر تک یوٹیوب دیکھنے کی اجازت دیتے ہیاس کا جواب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کر دیا ہے کیونکہ نوجوانوں کے لیے آن لائن وقت گزارنے کے نقصانات اب واضح ہوتے جا رہے ہیں۔2023 سے یوٹیوب کی قیادت کرنے والے نیل موہن کو ٹائم میگزین نے 2025 کا چیف ایگزیکٹو آف دی ائیر قرار دیا تھا۔انہوں نے جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے بچوں کا یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر وقت محدود کر دیا ہے، ہفتے کے عام دنوں میں ہم زیادہ سختی کرتے ہیں جبکہ ہفتہ وار تعطیلات پر کم سختی کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں اعتدال کو یقینی بنانا ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ان کے مطابق وہ یہ ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ والدین کو بچوں کے اس پلیٹ فارم (یوٹیوب) کے استعمال پر کنٹرول فراہم یا جائے۔گوگل نے 2015 میں یوٹیوب کڈز کو متعرف کرایا تھا۔نیل موہن نے کہا کہ ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کے یوٹیوب کے استعمال کنٹرول کرسکیں۔یوٹیوب کی سابق چیف ایگزیکٹو Susan Wojcicki نے بھی اپنے بچوں کو اس ویڈیو سروس میں براؤزنگ کرنے سے روکا تھا۔البتہ بچوں کو کچھ وقت تک یوٹیوب کڈز استعمال کرنے کی اجازت ضرور دی تھی۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے بچوں کو اس وقت تک موبائل فون نہیں دیے جب تک وہ بڑے نہیں ہوگئے۔کچھ سال قبل ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ ہم نے بچوں کو 14 سال کی عمر سے قبل موبائل نہیں دیے تھے۔