جون 25, 2026

16 سال تک علاج کرانے سے انکاری شہری کی گردن میں رسولی سر جتنی بڑی ہوگئی

روس میں ایک 65 سالہ شہری جو کینسر کے علاج کیلئے اسپتال جانے سے 16 تک انکار کرتے رہے، بالآخر ان کی گردن سے رسولی نکال لی گئی۔رپورٹس کے مطابق نامعلوم شہری کا تعلق کیروو شہر سے جن کا علاج کیروو ریجنل کلینکیل اسپتال میں کیا گیا۔شہری گزشتہ 16 سال تک اسپتال جانے اور علاج کرانے سے انکاری تھے۔ ان کی گردن میں موجود رسولی سر کے سائز سے بھی زیادہ بڑی ہوگئی تھی جسے آخرکار ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے 16 سال بعد نکال لیا۔طویل عرصے تک اسپتال نہ جانے کی وجہ سے رسولی بہت بڑی ہو گئی تھی جس سے مریض کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہورہی تھی۔ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ رسولی خوش قسمتی سے کینسر میں تبدیل نہیں ہوئی ورنہ یہ مریض کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی تھیاسپتال کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ایگور پوپائرن کا کہنا تھا کہ یہ کیس اس بات کی بڑی مثال ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سوجن کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور علاج اکثر آسان اور محفوظ ہوتا ہے۔ علاج میں تاخیر کئی بار زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔