جون 30, 2026

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سورج گرہن کا آغاز اکیس ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔علاوہ ازیں جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔لیکن پاکستان کے علاوہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔