اپریل 21, 2026

مثال قائم،ترک دلہن نے کروڑوں مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ کردیا

ترک دلہن نیدوسروں کیلئے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے عطیہ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے،دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے،دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کیلئے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب ”اسرائیلی”جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دینے والے انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے غزہ سے نکلنے کے بعد ہی اسرائیل جنگ بند کرے گا،اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ صرف اس وقت روکے گا جب ملک شام کو ”منتشر”کر دیا جائے گا، حزب اللہ کو ”بدترین0 شکست”دی جائے گی، ایران سے اس کا جوہری پروگرام چھین لیا جائے گا اور غزہ کے لاکھوں فلسطینی پٹی سے نکل جائیں گے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔