اپریل 21, 2026

پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے، مودی نے حملہ کیا تو یہ ان کی آخری جنگ ہو گی، گرپتونت سنگھ

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ مودی کی آخری جنگ ہو گی۔ گرپتونت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، پاک آرمی کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے، مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ شروع ہو گئی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے۔