اپریل 21, 2026

امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات،حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا, امریکی ناظم الامور نے تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا, انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔