اپریل 20, 2026

ایران کیاہم شہر میں دھماکہ،516 افراد ہسپتال منتقل

ایران کے شہر بندر عباس میں ہفتے کے روز ایک زبردست دھماکے کے بعد بھیانک آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر رجائی پورٹ پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر بندر عباس میں ہفتے کے روز ایک زبردست دھماکے کے بعد بھیانک آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر رجائی پورٹ پر پیش آیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر رجائی پورٹ پر پیش آیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ارنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بندر عباس میں ایک خوفناک دھماکے کے بعد ہنگامی فورسز کو فوری طور پر ہائی الرٹ اور 516 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 10 ایمبولینسیں اور ایک ایمبولینس بس جائے حادثہ کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔ واقعے کی سنگینی سے نمٹنے کے لیے شیراز کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ مکمل الرٹ پر ہے اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ اہلکار وں کے مطابق دھماکہ رجائی پورٹ کے کنٹینر ایریا میں ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بندرگاہ سے کالے دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس سے واقعہ کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رجائی بندرگاہ ایران کی مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو بنیادی طور پر کنٹینرز کی آمدورفت کو سنبھالتی ہے۔اس بندرگاہ پر تیل کے ٹینک اور دیگر پیٹرو کیمیکل ذخیرہ کرنے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس سے دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ نقصان کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ فی الحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور حکام تفتیش میں مصروف ہیں۔