اپریل 17, 2026

بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا

بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔ناہید رانا کی خدمات پشاور زلمی نے حاصل کی ہیں، پہلے سے ہی طے تھا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل جوائن کریں گے۔دوسری جانب سلہٹ میں زمبابوے سے پہلے میچ میں شکست کے بعد اسکواڈ میں ذاکر حسین کی جگہ انعم الحق کو شامل کیا گیا ہے، وہ 3 برس بعد کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے، ان کا انتخاب حالیہ فارم کی وجہ سے کیا گیا، وہ جاری ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ٹاپ اسکورر ہیں۔انعم رواں سیزن میں اب تک اس 50 اوورز کی لیگ میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جس میں سے 3 ناقابل شکست ہیں۔دوسری جانب ناہید رانا کی جگہ اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل ہوں گے، انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔