وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئیاقوام عالم کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ترکیہ کیصدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئیشہباز شریف کا کہنا تھا کہ شانداراستقبال پرشکرگزارہوں، طیب اردوان سیملاقات پرخوشی ہوئی،ان کی قیادت میں ترکیہ نیشاندارترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردوان ایک دوراندیش اوروژنری لیڈرہیں، 2010کیسیلاب میں ترکیہ صدر نیپاکستان کا دورہ کرکیمتاثرین سیبھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب کیدوران پاکستان کی بھرپورمدد کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نیمختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبیشروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے ترکیہ کے تعاون کے مشکورہیں، دونوں ملکوں میں توانائی، کان کنی، معدنیات اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں 50ہزارمعصوم جانوں کیضیاع کی شدید مذمت کرتیہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتیہیں، مسئلہ کشمیرپرترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت پرمشکورہیں، شمالی قبرص کیمعاملیپرترکیہ کیموقف کی حمایت کرتیہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہیکہ دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، قیام امن کیلییاقوام عالم کودہشت گردی سینمٹنیکیلییحکمت عملی بنانا ہوگی۔ ترکیہ کے صدرطیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوترکیہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، باہمی رابطیمضبوط دوستی کی علامت ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتیہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبیمیں پاکستان سے مل کر مشترکہ منصوبیشروع کرنا چاہتیہیں،عالمی امورپردونوں ملکوں کیخیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ملک آزاد اورخودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورہ انقرہ کے دوران جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین توانائی، کان کنی، دفاع، زرعی پیداوار کے مشترکہ منصوبوں، تجارت و عوامی تبادلوں کے فروغ، علاقائی اور دو طرفہ روابط میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے تعاون کے مواقع اجاگر کئے. بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ 7ویں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے فیصلوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ رہنماؤں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اورترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہیہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں،عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے،دونوں ملک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی۔




