نومبر 26, 2026

جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی:مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے،اس کی حیثیت قابض کی ہے،فلسطین یا عرب کی زمین پر وہ قابض ہے۔ امیر جے یو آئی ف کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا کہ ان کی پوزیشن دفاعی ہے،اگر دفاع ہے تو عام شہریوں پر بمباری ہوتی ہے؟