نومبر 26, 2026

اسرائیلی فوج کی کیمپوں اور خیموں پر بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بیگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔وسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔