اگست 31, 2026

پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، پی ایس ایل میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے، پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں امپائرنگ کریں گے، علیم ڈار آخری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے۔ دیگر میچ ریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی آفیشلز ہوں گے۔