اگست 29, 2026

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کے میزائل حملے میں 6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے کا نشانہ بنائی گئیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ایسے حملے اتفاقی نہیں ہو سکتے، روس جانتا ہے یہ توانائی کی تنصیبات ہیں، اس قسم کی تنصیبات کسی بھی حملے سے محفوظ رہنی چاہئیں، روس نے امریکا سے توانائی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔