اگست 27, 2026

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔